لسبیلہ یونیورسٹی : سہولیات کا فقدان طلباء کا احتجاج

365

لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز لوامز اوتھل ممیرین فیکلٹی میں جیالوجی ڈپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات نے ڈپارٹمنٹ میں بنیادی سہولیات نا ہونے کے باعث کلاسز کا بائیکاٹ کردیا ہے –

طلباء جامعہ انتظامیہ کی جانب سے ضروریات پورا نہ کرنے پیلڈ ورک نہ دینے پر فیکلٹی کے سامنے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں-

طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے جیالوجی ڈپارٹمنٹ میں طلباء کے لئے کوئی بھی سہولت موجود نہیں اور نا ہی پریکٹیکل کرنے کے لئے کوئی آلہ موجود ہے –

مظاہرین کا کہنا تھا کے طلباء یہاں کلاسز لینے آتے ہیں جبکہ یہاں طلباء کو پڑھانے و سکھانے کے لئے کوئی شہ موجود نہیں حتیٰ کہ اس ڈپارٹمنٹ لیبارٹری میں مائیکرو اسکوپ جیسی ضروری آلہ تک موجود نہیں جس سے طلباء اپنی پریکٹس کر سکیں –

مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جیالوجی ڈپارٹمنٹ میں تمام بنیادی آلات کو کارآمد بنا کر طلباء کے لئے ضروری سہولیات مہیاں کئے جائے بصورت دیگر طلباء اپنے احتجاج کو وسیع کرکے اسکے خلاف شدید احتجاج کرینگے –