قلات: گیس و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف خواتین کا احتجاج

488

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقہ مکینوں نے بجلی و گیس کے کمی و بنیادی سہولیات سے محرومی کے خلاف خواتین و بچوں کے ہمراہ احتجاجاً گوئٹہ کراچی شاہرہ پر دھرنا دے دیا۔

قلات میں بجلی کی تاروں کو ٹو فیس کرنے اور سوئی گیس کی بندش کے خلاف خواتین اور بچے سڑکو ں پر نکل آئے۔ مشتعل خواتین نے کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کیا اور مرکزی شاہراہ پر روکاوٹیں ڈال کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس سے سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور مسافر پھنس کر رہ گئے –

مظاہرین نے انتظامیہ کی نااہلی و سست روی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قلات میں نہ بجلی ہے نہ گیس فراہم کیا جاتا ہے، قلات جو ملک کے سرد ترین علاقوں میں شمار ہوتی ہے اور یہاں سردیوں میں اکثر و بیشتر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے ہوتا ہیں مگر اس سرد ترین علاقے کو نہ بجلی فراہم کیا جاتا اور نہ سوئی گیس فراہم کی جاتی ہے –

مظاہرین کا کہنا تھا قلات میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی تاروں کو روزانہ ٹو فیس کیا جاتا ہے جس سے بجلی کسی کام کا نہیں رہتا ہے بجلی کو روزا نہ ٹو فیس کرنے سے علاقہ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ قلات میں سوئی گیس گزشتہ کئی سالوں سے معطل ہے اور سوئی گیس کی پریشر مکمل طور پر صفر ہیں مگر سوئی گیس کمپنی کی جانب سے سلو چارجز کے نام سے قلات کے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سلسلہ جاری ہے۔

احتجا جی دھرنے میں محتلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے عہدیداران اظہار یکجہتی کے لیئے پہنچ گئے –

انکا کہنا تھا کہ ہم آج اپنے حق کے لیئے سڑکوں پر نکلے ہیں اگرہمیں گیس بجلی نہیں دیا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ پو رے صوبے تک پھیلادیں گے جس کی ذمہ داری کیسکو حکام اور سوئی گیس کمپنی پر عائد ہوگی –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان نے کہاکہ کیسکو قلات اور سوئی گیس کی ظلم و زیادتیوں کے باعث آج خواتین اور بچے اپنے گھروں سے نکل کر احتجاج کررہے ہیں یہ کیسکو اور سوئی گیس کمپنی کی نااہلی کا ثبوت ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل نے کہاکہ قلات میں عوام کیسکو اور سوئی گیس کی نااہلی سے تنگ آچکے ہیں کیسکو کی جانب سے بجلی کی تاروں کو ٹو فیس کر نا روز کا معمول بن چکا ہیں اور سوئی گیس کمپنی کی جانب سے کئی بار عوامی احتجاج کے باوجود گیس فراہم نہ کرنا قلات کے شہریوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں۔

مظاہرین نے دو گھنٹے طویل روڈ بلا ک کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید مقصواحمد شاہ اور ایس ڈی او کیسکو قلات سے کامیاب مزاکرات کے بعد اپنا احتجاج کردیا-