قلات: مسلح افراد نے مواصلاتی کمپنی کے ٹاور کو تباہ کردیا

511
فائل فوٹو:

نامعلوم مسلح افراد نے ضلع قلات میں مواصلاتی کمپنی کے ٹاور کو بارودی مواد سے تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے شور پارود میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی کمپنی کے ٹاور کو بارودی مواد لگا کر تباہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں مشینری بھی متاثر ہوئی ہے جبکہ علاقے میں مواصلاتی نظام بھی منقطع ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 25 جولائی کو بھی مسلح افراد نے قلات کے علاقے جوہان گزگ کے مقام پر نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا جسکی ذمہ داری یو بی اے نے قبول کی تھی۔

اس کے علاوہ گذشتہ مہینے 19 نومبر کو نامعلوم افراد نے خاران کے علاقے لجے میں ایک موبائل ٹاور کو تباہ کیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے قبول کی تھی۔