قاسم شکاری دشمن کے حملے میں شہید ہوئے _ بی آر اے

663

بی آر اے کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ قاسم شکاری 2009 سے مسلح جدوجہد سے وابستہ تھے ان کی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔

تنظیم کے ساتھی قاسم عرف شکاری سکنہ بالگتر کیچ پروم کے مقام پر دشمن کے ساتھ ایک حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ قاسم شکاری 2009 سے ساتھی تنظیم بی ایل ایف سے قومی مزاحمتی جنگ میں شامل تھے، 2018 میں انہوں نے بی آر اے میں شمولیت اختیار کرلی وہ ایک محنتی اور بہادر ساتھی تھے عمر کے لحاظ سے بزرگ ہونے کے باوجود وہ تنظیم کے نوجوان ساتھیوں کے ساتھ ہمقدم تھے ان کے خاندان کے چار نوجوان قومی آزادی کے جنگ میں شہید ہوگئے تھے وہ اپنے خاندان اور دیگر ساتھیوں کیلئے ایک حوصلہ تھے انھوں نے بالگتر ہوشاپ پنجگور پروم اور دیگر محازوں پر دشمن کے نام نہاد سی پیک پروجیکٹ کے خلاف اہم محرکات میں حصہ لیا تنظیم ان کی عظیم قربانی پر انھیں خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتی ہیں اور ان کی مقصد آزاد بلوچستان کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔