عبدالحمید زہری کو سات مہینے قبل فورسز اہلکاروں نے گھر سے لاپتہ کیا – اہلیہ

569

شوہر کو مقامی پولیس و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ہمارے سامنے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے, ان خیالات کا اظہار لاپتہ عبدالحمید زہری کے اہلیہ و بچوں نے کراچی پریس کلب کے سامنے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ آکر کیا۔ انہوں لاپتہ عبدالحمید کے جبری گمشدگی کے کوائف وی بی پی ایم کے پاس جمع کیے۔

کراچی سے جبری گمشدگی کا شکار ضلع خضدار کے تحصیل زہری کے رہائشی عبدالحمید زہری کے لواحقین کے مطابق رواں سال 10 اپریل کو مقامی پولیس و سادہ کپٹروں میں مبلوس اہلکاروں نے کراچی میں انکے گھر پر دیر رات چھاپہ مار کر گھر میں موجود عبدالحمید زہری ولد شکر خان کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

اہلیہ لاپتہ عبدالحمید زہری کے مطابق واقعہ کے بعد ہم نے مقامی پولیس و دیگر اداروں سے گھر پر بغیر کسی وارنٹ کے چھاپہ مارنے اور عبدالحمید زہری کے گرفتاری بابت رجوع کی تو مقامی پولیس نے ایسے کسی واقعے کی تردید کی۔

عبدالحمید زہری کے اہلیہ کے مطابق ہم آج لاپتہ افراد کے کیمپ اس لئے آئے ہیں تاکہ ہم اپنی آواز متعلقہ اداروں تک پہنچائے کہ لاپتہ عبدالحمید زہری کو منظر عام پر لاکر انصاف فراہم کیا جائے۔

لواحقین نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے تنظیم کو لاپتہ عبدالحمید زہری کے جبری گمشدگی کے کوائف جمع کرائے ہیں۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بابت لواحقین جلد ایک تفصیلی پریس کانفرنس منعقد کرینگے۔