شاہرگ سے ایک شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

503

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پے منتقل کردیاہے، لاپتہ شخص کی شناخت بلوچ ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ شخص کو 29 نومبر کو پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے شاہرگ کے علاقے سے حراست میںلیکر لاپتہ کردیا، مذکورہ شخص بنیادی طور سبی کے علاقے ببرکچ کا رہائشی ہے جبکہ ہرنائی میں مالداری کے سلسلے میں رہائشپذیر تھا۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ہرنائی سے بھی جبریگمشدگی کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

ہرنائی کے گردنواح میں اکثر افراد مالداری کے شعبے سے وابسطہ ہیں، رواں سال اکتوبر کے مہینے میں پاکستان فوج کی جانب سےآپریشن کے دوران دو مالداروں جمعہ خان اور محمود کو قتل کیا گیا تھا۔