سکھر سے کوئٹہ جاتے ہوئے پی ایس او کا آفیسر اغواء

589

سکھرسے کوئٹہ جانے والا پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے فیلڈ آفیسر عبدالمعید ڈرائیور نوید مہر سمیت اغوا ہوگئے۔ان کا فون نمبر بند جبکہ گاڑی جیکب آباد سے برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکھر سے کوئٹہ جانے والا پی ایس او کا فیلڈ آفیسر عبدالمعید عرف تنویر سومرو ڈرائیور نوید مہر سمیت بلوچستان کے علاقے سے مبینہ طور اغواء ہوگئے ہیں۔

ورثا کے مطابق عبدالحمید سومرق صبح سویرے سکھر سے گاڑی میں ڈرائیور نوید مہر کے ہمراہ کوئٹہ کیلئے گھر سے روانہ ہوئے تھے۔ دونوں کے فون نمبرز بھی بند ہیں جبکہ مغویاں کی گاڑی جیکب آباد سے ملی ہے۔

ورثا نے اغواکا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لیکر مغویوں کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔