سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں سہولیات کی عدم فراہمی، طالبات کا احتجاج

476

کوئٹہ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے طالبات نے یونیورسٹی میں سہولیات کی عدم فراہمی و طالبات کو درپیش مشکلات کے باعث وائس چانسلر کے دفتر کا گھیراؤ کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ طالبات گذشتہ کئی دنوں سے یونیورسٹی ہاسٹل میں گیس پانی و دیگر سہولیات نا ہونے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، کئی بار یونیورسٹی انتظامیہ کو طالبات کے جانب سے شکایت کرنے بعد احتجاج پر مجبور ہوئے –

مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے عدم توجہی اور جامعہ میں گیس و بجلی سمیت پانی کی غیر موجودگی کے باعث سردی میں ساتھی طالبات بیماری کا شکار ہوئے ہیں –

مظاہرین نے چانسلر کے دفتر کے سامنے دھرنا دے کر انتظامیہ کے نااہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور طالبات کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے –

سردار بہادر ویمن یونیورسٹی کے ایک طالبہ کے مطابق گذشتہ کئی دونوں سے ہاسٹل میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث طلباء سردی میں رہنے ہر مجبور ہیں جس کے باعث ہمارے کچھ ساتھی طلباء فالج کا شکار ہوئے ہیں –

انہوں کہا مظاہرین نے کئی بار شکایت کرنے و بنیادی سہولیات کی فراہمی کی مانگ کرنے کے بعد ہم احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے –

مطاہرین مزید کہا کہ انتظامیہ جلد از جلد جامعہ کے ہاسٹل و دیگر مقامات پر طالبات کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقنی بنائے اور سردیوں کے باعث جامعہ کے اندر گیس کے کمی کو دور کیا جائے تاکہ طالبات سردی میں رہنے پر مجبور نا ہو –