سبی میں فورسز پوسٹ پر حملہ

590
File Photo

بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سبی کے علاقے کرمو وڈھ میں نامعلوم افراد نے پہاڑی علاقے میں قائم پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو مختلف ہتھیاروں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا اور بعدازاں فرار ہوگئے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جنہوں نے اس سے قبل بھی مختلف نوعیت کے حملوں میں فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔