خضدار: جھالاوان میڈیکل کالج طلباء کا پی ایم سی کے خلاف احتجاج

491

خضدار جھالاوان میڈیکل کالج کے طلباء کا پی ایم سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیسٹ کے خلاف احتجاج، پی ایم سی ہمارے مستقبل سے کھیلنا بند کرے –

پاکستان میڈیکل کمیشن کے جانب سے جاری کردہ نئے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز خضدار، لورلائی و تربت کالجز کے طلباء کو ایک مخصوص ٹیسٹ دینی ہوگی –

پی ایم سی کی جانب سے ان میڈیکل کالجز کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق بلوچستان کے میڈیکل کالجز باقاعدگی سے پی ایم سی میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکے ہیں تاہم اب زلفقار علی میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر نگرانی میں ان کالجز کے ہر کلاس کے لئے مخصوص کردہ ٹیسٹ لاگو کیا جائے گا-

اس ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلباء کو پاکستان میڈیکل کالجز کے لسٹ میں رجسٹر کیا جائے گا جو مزید میڈیکل تعلیم کے لئے دیگر اداروں میں رجوع کرسکیں گیں –

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم پہلے سے ان کالجز کی ناقص تعلیمی سہولیات کے باعث اپنے کریجوئشنز کے لئے فکرمند تھے اب پی ایم سی کے اس اعلان کے بعد غیر ضروری پریشر و امتحانات سے مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے –

طلباء مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قائم کردہ ان تین میڈیکل کالجز کو تین سال کا عرصہ ہوچکا ہے جو پی ایم سی میں رجسٹرڈ نہیں ہو پائے ہیں اب اسکا بوج طلباء پر ڈالا جارہا ہے –