خضدار: اسرار زہری کے گھر پر حملہ

828

گذشتہ رات نامعلوم افراد نے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر اسرار زہری کے گھر پر نامعلوم افراد نے مارٹر حملہ کیا۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بی این پی (عوامی) کے ضلعی ترجمان نے کہا کہ گذشتہ شب میر اسراراللہ خان زہری کے رہائشگاہ زہری حویلی خضدار پر مارٹر گولے سے حملے کئے ہیں۔

انہوں نے مارٹر گولے کی حملے کو ایک مذموم سازش قراردیتے ہوئے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

بی این پی نے مطالبہ کیا ہے کہ گھر پر حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے اصل حقائق کو عوام کے سامنے لاکر جھالاوان کی امن امان کو مسخ ہونے سے بچایا جائے۔