خاران حملے میں آباد کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

528

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان نے خاران میں ہونے والے ایک حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے سرمچاروں آباد کاروں کو نشانہ بنایا ہے –

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات خاران شہر میں ڈیری فارم کے قریب فرنٹیئر کور ایف سی کے زیر تعمیر کیمپ کے لیئے بلاک بنانے والے پنجابی آباد کاروں پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا اس حملے میں ایک آباد کار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا-

مرید بلوچ نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے-

ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم نے کئی دفعہ پنجابی آباد کاروں کو تنبیہ کیا ہے کہ وہ بلوچستان کا رخ نہ کریں کیونکہ بلوچستان ایک جنگ زدہ علاقہ ہے ہم ایسے آبادوں کاروں کو اپنا دشمن تصور کریں گے کہ وہ بلوچستان آکر پاکستانی فوج کے لیئے کام کرے وہ چائے پنجابی ہو یا بلوچ ہو جو بھی ہو پاکستانی فوج کے لیئے کام کرے اسے ہم دشمن تصور کریں گے-

ترجمان مرید بلوچ نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں جو بھی پنجابی آباد کار ہیں وہ بلوچستان سے نکل جائیں ہمارے اسطرح کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے-