جاہل سردار زادے اور مڈل کلاس تحریک کیلئے خطرہ ہیں – ڈاکٹر اللہ نذر

1162

بلوچ آزادی پسند اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ سردار زادے اور مڈل کلاس بلوچ تحریک آزادی کیلئے ہمیشہ خطرہ ہیں، ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاہل سردار زادے اور منافق مڈل کلاس بلوچ آزادی کی تحریک کے لیے ہمیشہ خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ بلوچ نوجوانوں، دانشوروں اور جنگجوؤں کو جنگی محاز سے لے کر تعلیمی کیمپس تک ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔