تربت : فورسز پر ایک اور حملہ، پہلے حملے کا زخمی اہلکار بھی ہلاک

650

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد نے فورسز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

نامعلوم افراد کا حملہ تربت میں ائیرپورٹ روڈ کے مقام قائم فورسز کی چوکی پر ہوا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم فورسز کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں ہے۔

خیال آج ہی تربت میں شاپور ہوٹل کے قریب مسلح افراد کے حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال پہنچتے ہی ایک اہلکار ہلاک ہوا جبکہ دوسرا زخمی تھا اس وقت تاہم بعد ازاں دوسرا اہلکار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے دونوں اہلکاروں کا تعلق اینٹی نارکوٹکس سے تھا جس میں ایک کی شناخت عرفان سکنہ صوابی اور دوسرے کی اشراک سکنہ سیالکوٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل ایف نے قبول کی ہے تاہم دستی بم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔