تربت میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوکدان میں جاری سالانہ اسپورٹس ویک کے سلسلے میں کرکٹ کا سیمی فائنل جماعت دہم اور جماعت ہفتم کے درمیان کھیلا گیا۔
سیمی فائنل میچ میں جماعت ہفتم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جماعت دہم کی طرف سے دی گئی 118 رن کے ہدف میں جماعت ہفتم کی پوری ٹیم صرف 60 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کرکٹ کا فائنل میچ جماعت نہم اور جماعت دہم کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کل کرکٹ کا ایک دوستانہ میچ اسٹاف اور کمبائنڈ طلبہ ٹیم کے مابین کھیلا جائے گا۔
بدھ کو کرکٹ میچ پی ٹی آئی عبدالحمید بلوچ کی نگرانی میں کھیلا گیا جبکہ اس دوران ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور سمیت سنیئر اساتذہ میں سے قلندر، محمد حاصل، واجہ عبدالرؤف، میر سراج، منیر احمد، خاطر علی، تیمور شاہ، صغیر احمد، ماسٹر عادل اور کیٌا بلوچ کے علاوہ طلبہ نے بڑی تعداد میں میچ دیکھا۔