بلوچ لبریشن آرمی نے تربت میں ہونے والے دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نادرا آفس کے سامنے قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ کو دستی بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ چوکی فرنٹیئر کور کے مین کیمپ کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی تھی۔ حملے کے بعد حواس باختہ فوجی اہلکاروں نے شہر میں اندھا دھند شدید فائرنگ کرکے عوام کو زد و کوب کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ قابض افواج پر ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگی۔