تربت اور تمپ میں قابض فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

423

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل تمپ کے علاقے عبدوئی اور شیپ چار کے درمیان گولڈ سمتھ لائن پر باڑ لگانے والے پاکستان فوج کے چوکی کے لئے پانی لے جانے والے ٹیم پر اور چوکی پر بہ یک وقت حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔ حسبِ معمول پاکستانی فورسز نے اپنی شکست خوردگی کو چھپانے کیلئے ایک اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ شکست خورردہ پاکستانی فوج کے ترجمان کے ہمارے سرمچاروں کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے تربت کے علاقے آپسر آپدرُک میں قابض فورسز کی چوکی پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ آزاد بلوچستان کی قیام تک ہماری کاروائیاں شدت کے ساتھ جاری رہینگے۔