بیٹے کے قتل میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے – والدہ مقتول سراج

456

گذشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں قتل ہونے والے نوجوان سراج ولد صال محمد کی والدہ سعیدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کے قتل میں ملوث افراد کو سزا دے کر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے –

خیال رہے کہ 25 دسمبر کی شب گِلی کوچگ بلیدہ کیچ میں انکے گھر میں گھس کر سراج کو کر دیا گیا۔ مقتول سراج کی والدہ اور انکی ہمشیرہ نے قاتلوں کی پہچان کی ہے اور انہیں نامزد کرکے کہا ہیں کہ انتظامیہ اور حکومت سمیت سیاسی و سماجی کارکنان انہیں انصاف دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مقتول سراج صالح کی والدہ اور ہمشیرہ کے مطابق حنیف حسن اور جہانزیب واحد نے انکے فرزند کو قتل کیا ہے۔

انہوں بلوچستان کے عوام سے بھی کی ہے کہ انکے لیے آواز اٹھائیں –

یاد رہے کہ سراج کی قتل کے بعد حنیف نامی ایک شخص جو پاکستان فوج کا ایک اہلکار ہے، قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ سراج کو پاکستان اور اسلام کے خلاف بات کرنے کی پاداش میں قتل کیا ہے اور اگر کسی اور نے بھی یہ عمل کیا تو اسے بھی قتل کرینگے –

سراج بلوچ کی قتل کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی مختلف مکاتب فکر کے لوگوں غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نوجوانوں کو مختلف طریقوں سے سے ٹارگٹ کرکے خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے –