بلوچ قوم پرست رہنما یوسف مستی خان گوادر سے گرفتار

1022

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے فورسز نے بلوچ بزرگ رہنما یوسف مستی خان کو گرفتار کرلیا۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے گوادر سے مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر پر چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بلوچ رہنما کو آج عصر تک بازیاب نہیں گیا تھا تو بعد نماز عصر پولیس تھانہ کا گھیراؤ کرینگے۔

خیال رہے کہ حق دو تحریک کے نام سے پچھلے 23 دنوں سے گوادر میں دھرنا جاری ہے گذشتہ روز یوسف مستی خان دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے کراچی سے آئے ہوئے تھے۔