بلوچستان: میڈیکل طلباء کا احتجاج جاری، کوئٹہ میں مظاہرہ

259

بلوچستان میں میڈیکل طلباء و طالبات کا احتجاج جاری ہے۔ کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں طلباء نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا –

جھالاوان میڈیکل کالج، تربت میڈیکل کالج و لورلائی میڈیکل کالج کو پی ایم سی کے جانب سے مخصوص ٹیسٹ دینے کے اعلامیہ کے بعد سے بلوچستان کے میڈیکل کالجز کے طلباء احتجاج کررہے ہیں –

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے میڈیکل طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ کے اعلان کی شدید مذمت کی، طلباء گذشتہ کئی روز سے کیمپ لگا کر احتجاج کررہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر پی ایم سی کے خلاف احتجاجی ٹرینڈ چلائے جارہے ہیں-

یاد رہے پاکستان میڈیکل کمیشن کے جانب سے بلوچستان کے میڈیکل کالجز کو پاکستان میڈیکل کمیشن کے جانب سے مختصر کردہ ٹیسٹ دینے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد بلوچستان میڈیکل کالجز و بلوچستان کے طلباء احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں –
پی ایم سی کی جانب سے ان میڈیکل کالجز کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق بلوچستان کے میڈیکل کالجز باقاعدگی سے پی ایم سی میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکے ہیں تاہم اب زلفقار علی میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر نگرانی میں ان کالجز کے ہر کلاس کے لئے مخصوص کردہ ٹیسٹ لاگو کیا جائے گا-

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم پہلے سے ان کالجز کی ناقص تعلیمی سہولیات کے باعث اپنے کریجوئشنز کے لئے فکرمند تھے اب پی ایم سی کے اس اعلان کے بعد غیر ضروری پریشر و امتحانات سے مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے –