پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جبکہ چار لاپتہ افراد بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
لاپتہ ہونے والے شخص کو فورسز نے کیچ کے علاقے مند گواک سے گذشتہ دنوں گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔ جس کی شناخت واجو ولد عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے۔
دریں اثناء فورسز کے ہاتھوں چار لاپتہ افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔ بازیاب ہونے والے تین افراد کو گذشتہ دنوں پنجگور کے علاقے وشبود سے حراست میں لیا گیا تھا۔
اسی طرح پنجگور کے علاقے پروم کلیری کے رہائشی احمد ولد حاجی داد جنہیں تین ماہ قبل فورسز نے حراست لے کر لاپتہ تھا وہ بھی بازیاب ہوئے ہیں۔