آواران: پاکستانی فورسز پر 2حملوں میں 5 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

427

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں قابض پاکستانی فوج پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج مشکے کے علاقے جکی میں دوپہر ایک بجے فوج کی ایک ویگو گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شدید حملے کی زدمیں آکر گاڈی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز اتوار کے دن علی الصبح ضلع آواران کے علاقے جھاؤ نوندڑہ میں پاکستانی فوج کی چوکی پر سرمچاروں نے اسنائپر رائفل سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔