نوشاد سیاہ پاد کو سی ٹی ڈی نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔ اہلخانہ

145

خاران واپڈا روڑ سے لاپتہ ہونے والے نوشاد سیاہ پاد نامی نوجوان کے لواحقین نے جوژان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 29/11/2021شام 8بجے نوشاد کے اغواء کی خبر بذریعہ سوشل میڈیا ہمیں موصول ہوئی جس کے باعث ہم شدید زہنی دباو کی شکار ہوئے تھے

انہوں نے کہاکہ نوشاد نے اغواء سے ایک رات قبل فیملی سے شکایت کی تھی کہ سی ٹی ڈی میرے تعاقب میں ہے والدہ کی دلاسہ دینے کے بعد نوشاد رات کو ذاتی کام کیلئے بازار گئے توواپڈا روڑ کے قریب واقع ایک دوکان سے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بناکر موٹر سائیکل سمیت اغواء کرکے زبردستی اغواءکرکہ اپنے ساتھ لےگئے جوانسانی المیہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوشاد سیاہ پاد کے اغواء کےبعد ہماری خاندان شدید ذہنی ٹارچر کا شکار ہے پوری گھر کا ایک ہی سہارا نوشاد تھا وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف وزیرداخلہ و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پُرزور اپیل کی ہیکہ وہ نوشاد کی بازیابی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں تاکہ ہماری خاندان کو اس ذہنی کیفیت سے نکل سکیں بصورت دیگر ہم سڑکوں پر آئینگے