گوادر: مزید ایک نوجوان نے خودکشی کرلی

482

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہی ہے چوبیس گھنٹے کے دورانیہ میں بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے دو خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز گوادر کے علاقے سربندن کے رہائشی نوجوان سیف اللہ ولد مولابخش نے خودکشی کرلی تھی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کافی عرصے سے بے روزگار تھا جس سے تنگ آکر انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق پسنی کے وارڈ نمبر 7 پراھگ محلہ کے رہائشی آدم ولد چار شمبے نے پراھگ محلہ کے جنگل میں درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔