گوادر احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا، سی پیک پر کام روک دیا جائے گا ۔ دھرنا منتظمین

435

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں رات گئے حق دو تحریک کے دھرنے سے مولوی ہدایت الرحمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ہے، احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا –

انہوں نے کہا کہ 2 دسمبر کو نیشنل کوسٹل آئی وے کو پانچ جگہوں سے بند کیا جائے گا –

انہوں نے ماہیگروں سے کہا کہ جمعرات کو ضلع بھر میں ماہی گیر سمندر نہ جائیں اور جمعرات کو تاجر برادری بھی اپنی دوکانیں بند کریں- انکا کہنا تھا کہ جمعرات کو ہمارا ایکشن شروع ہوگا، جمعہ کو کوسٹل آئی وے کے ساتھ سی پیک کا کام بھی روک دیا جائے گا اور دھرنا مظاہرین کام روک دینگے –

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے مطالبات 13 سے 26 ہوگئے ہیں-

انہوں موجود وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جام کمال سے زیادہ نااہل ہے- ہوسکتا ہے ہم یہ ڈیمانڈ رکھے کہ عبدالقدوس بزنجو استعفیٰ دے-