بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستان فوج کے پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کلاھو کے مقام پر قائم فورسز کی چوکی آج شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔