کیچ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہیں۔ بی ایل ایف

409

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوجی تعمیراتی کمپنی اور چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انیس نومبر بروز جمعہ تربت شہر میں آپسر کے علاقے میں سرمچاروں نے فوجی تعمیراتی کمپنی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی سائیٹ پر حملہ کرکے مشینری اور دوسرے آلات کو جلا دیا۔ یہاں فوجی کمپنی ایک سڑک بنا رہی ہے جو تربت کے مین آرمی کیمپ سے آپسر کے فوجی کیمپ تک جاتی ہے۔ پاکستانی قبضے میں تعمیرات استحصال اور غلامی کو طول دینے کی کوششیں ہیں۔ بلوچ عوام ان سے دور رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منگل سولہ نومبر کو شام ساڑھے پانچ بجے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے گندا در میں قائم چوکی پر پہلے اسنائپر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا، اسکے بعد چوکی کو ایل ایم جی اور اے ون گرینیڈ لانچر سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔