بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے نے قبول کرلی۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں چار موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی پر مشتمل فرنٹیئر کور کے ایک گشتی ٹیم کو اس وقت بم دھماکے سے نشانہ بنایا، جب وہ سریاب روڈ حق آباد پھاٹک سے گذر رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کی زد میں آنے سے فرنٹیئر کور کی گشتی ٹیم کے دو موٹر سائیکل تباہ ہوگئے، جسکے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ دشمن فوج پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے فوری بعد فرنٹیئر کور اور پولیس نے مذکورہ علاقے کو سیل کرکے حسب معمول پہنچنے والی جانی نقصانات کو چھپانے کی کوشش کی تاکہ اپنے شکست خوردہ فوج کا مورال بلند رکھ سکے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی بلوچستان پر قابض فوج، اسکے مقامی ایجنٹوں و تنصیبات پر اس وقت تک شدت کے ساتھ حملے جاری رکھے گی جب تک قابض پاکستانی فوج بلوچستان پر اپنا ناجائز قبضہ ختم کرکے مکمل انخلاء نہیں کرتی۔