بلوچستان کے ضلع کیچ اور پنجگور کے درمیانی علاقے زامران گیشتگان اور زیارت کے درمیانی علاقے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا ہے۔
مذکورہ علاقہ مغربی اور مشرقی بلوچستان کو جدا کرنے والی گولڈ سمت لائن کا علاقہ ہے۔
ذرائع کے مطابق آج مغرب کے وقت مسلح افراد نے زامران کے علاقے زیارت اور گپشتگان کے درمیان باڈر کی نگرانی پر معمور فرنٹیر کور کے قافلے کو جدید اسلحہ سے نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے فوراً بعد فورسز کی بڑی تعداد میں گاڑیاں مذکورہ جگہ پہنچ گئے ہیں۔
تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔