پنجگور اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

251

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

پنجگور میں فائرنگ کا واقعہ مرکزی بازار چتکان میں پیش آیا ہے جہاں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور گاڑی میں سوار تھے اور انہوں فائرنگ کرکے مذکورہ شخص کو ہلاک کیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات ہیں کہ ڈیرہ بگٹی، جروار میں فائرنگ کے واقعے میںایک شخص زخمی ہوا ہے۔