ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کے سامنے افغانستان کی شکست بھارت ٹورنامنٹ سے باہر

60

نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیکر افغانستان کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر ہی دیا، ساتھ ہی بھارت کو ورلڈ کپ سے آؤٹ کردیا ۔

ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل کیلئے چار ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں ۔گروپ بی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ گروپ اے سے آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل کا ٹکٹ کنفرم ہوگیا ہے ۔

سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلا جائیگا لیکن ابھی یہ بھی کنفرم ہونا باقی ہے کہ کون کس سے کھیلے گا۔

زیادہ امکان یہی ہے کہ پاکستان کا سیمی فائنل آسٹریلیا کیساتھ آئے گا۔کیونکہ اگر پاکستان اسکاٹ لینڈ سے جیت جاتا ہے تو پھر پاکستان آسٹریلیا سے کھیلے گا جبکہ پاکستان کو شکست کی صورت میں انگلینڈ سے اپنا سیمی فائنل کھیلنا ہوگا ۔

اس سے پہلے بھارت کےحوالے سے رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچنے کے مفروضے تھے۔ اگر افغانستان نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا تو رن ریٹ کی بنیاد پر بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جاتا۔