نوشکی: فورسز کا گھر پر چھاپہ، دو نوجوان لاپتہ

267

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

‏بلوچستان نشنل پارٹی کے رہنماء میر خورشید جمالدینی نے کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ آکر واقعے کی تفصیلات بیان کیے۔

میر خورشید جمالدینی کا کہنا ہے کہ ان کے پارٹی کے سابق رہنماء سرور مرحوم کے فرزندوں بہروز اور نوبہار کو نوشکی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

انہوں نے کہا فورسز اہلکاروں نے رات کو گھر کے چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے مذکورہ نوجوانوں کو لاپتہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پر الزام ہے تو انہیں قانونی طریقے سے گرفتار کیا جائے۔