مشکے: زیر حراست لاپتہ شخص فورسز کی تشدد سے جان بحق

472

بلوچستان کے علاقے مشکے سے دس روز قبل فورسز کے ہاتھوں ہونے والے شخص کو فورسز نے دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا ہے۔

زیر حراست قتل ہونے والے شخص کی شناخت انور ولد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کو رواں ماہ 11 نومبر کو فورسز نے مشکے سے کمسن امداد ولد یوسف، حسین ولد گاجی خان، نصیر ولد یوسف اور امداد ولد یوسف کے ہمراہ حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا –

یہ بھی پڑھیں:مشکے سے فورسز نے کمسن بچے سمیت نو افراد کو لاپتہ کردیا 

پاکستانی فورسز نے آج انور کی لاش انکے لواحقین کے حوالے کی ہے جسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم انور کے ساتھ جبری گمشدگی کا شکار دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں-

خیال رہے بلوچستان میں اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس نوعیت کے واقعات پیش آئے ہیں۔