مستونگ میں گیس پریشر کی کمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ، جنگل کراس کے مقام پر احتجاجاً بند کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی دور نہ کی گئی تو سوئی سدرن گیس دفتر کا گھیراؤ کرینگے۔
احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تاہم مستونگ سے منتخب ہونے والے نمائندے گیس پریشر میں کمی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں پہلے بھی نظر نہیں آئیں اور نہ ہی احتجاج میں شریک ہوئیں۔
احتجاج کے باعث شاہراہ پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی کیخلاف ملحقہ گاؤں کے مکینوں نے شاہراہ پر احتجاج کرکے ٹریفک معطل کردی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے گیس حکام کے دعووں کے برعکس سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ گیس پریشر غائب ہوگیا ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے شاہراہ کی بندش کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔