مستونگ میں پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

399

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی تلخ کاوی میں قائم پاکستانی فورسز کے ایک چوکی پر حملے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد نے مختلف ہتھیاروں سے چوکی کو نشانہ بنایا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابتک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور عسکری ذرائع نے حملے کے حوالے سے ابتک کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

مذکورہ علاقے میں اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں نے قبول کی ہے۔ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔