بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں بولان کے علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے –
جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے مارگٹ میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کی زد میں آنے سے قابض فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ایک اہلکار سپاہی انعام اللہ ہلاک جبکہ مزید ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے – بی ایل اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ قابض فوج پر آزاد وطن کے حصول تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔