قلات میں پاکستانی فورسز پر دستی بم حملہ

217

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شب نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے –

حملہ آوروں نے سیکورٹی فورسز کے کیمپ بابو محلہ میں داخلی دروازے پر دستی بم سے حملہ کیا-

حکام نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں کسی بھی قسم کی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم اہلکاروں کے جوابی کاروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے –

یاد رہے بلوچستان میں اکثر اوقات بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں پاکستانی سیکورٹی فورسز کو حملوں کا نشانہ بناتی رہی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم کے جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے –