شوہر پر اگر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے – نظیرہ بی بی

228

قلات کے رہائشی نظیرہ بی بی نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ آکر لاپتہ شوہر کے جبری گمشدگی کے کوائف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے تنظیم کو جمع کرائی –

قلات کے رہائشی نظیرہ بی بی کے مطابق انکے شوہر منیر احمد کو 2013 کو قلات سے وڈھ جاتے ہوئے سوراب کے مقام سے فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے –

انہوں نے کہا کہ میرے چھوٹے بچے ہیں، شوہر کے جبری گمشدگی کے باعث اذیت میں مبتلا ہیں –

نظیرہ بی بی کے مطابق انکا شوہر منیر احمد وڈھ ایک شادی کے تقریب میں جارہے تھیں جب انہیں دیگر چھ افراد کے ساتھ لاپتہ کردیا گیا تاہم بعد میں دیگر افراد کو بازیاب کیا گیا جبکہ منیرہ احمد تاحال لاپتہ ہے –

نظیرہ بی بی نے درخواست کی ہے کہ انکے شوہر منیر احمد پر کسی بھی قسم کا الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرکے سزا دی جائے –