شمالی وزیرستان: پاکستانی فوج پر حملہ دو اہلکار ہلاک ، ایک زخمی

353

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو پاکستانی فوجی ہلاک جبکہ ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل گڑیوم کے علاقے زین زرگہ میں پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو سڑک پر نصب بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا،

حملے میں پاکستان فوج کے صوبیدار صفدر حیات اور سپاہی قیصر ہلاک جبکہ سپاہی غلام اکبر شدید زخمی ہوگیا ہے۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ دو روز قبل ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں فوج نے ایک جعلی مقابلے میں ہمارے چار ساتھیوں کو ہلاک کیا تھا، آج انتقام لے لیا ہے۔