شاہرگ میں پاکستان فورسز پر حملے کے بعد فضائی آپریشن

356

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پاکستان فوج کی جانب سے آج فضائی آپریشن کی گئی۔

گذشتہ روز شام کے وقت شاہرگ کے علاقے زرآلو میں فورسز کے پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا تھا، آج صبح فوج کیجانب شاہرگ اور گردنواح کے علاقوں فضائی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آپریشن میں چھ کے قریب ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا جن میں گن شپ  اور رسدپہنچانے والی ہیلی کاپٹر شامل تھے۔ تاہم کسی قسم کے نقصانات اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

حکام نے گذشتہ روز ہونے والے حملے اور فوجی آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داریبھی تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔