بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں شاہرگ کے علاقے میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی –
جیئند بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 15 نومبر کو شام کے وقت ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں قابض پاکستانی فوج کے زردآلو پوسٹ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے مختلف اطراف سے دشمن فوج پر راکٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں کے اس شدید نوعیت کے حملے میں دشمن فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اور انکے پوسٹ کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔
جیئند بلوچ نے کہا حملے کے اگلے دن دشمن فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں فوجی آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے عام بلوچ آبادیوں کو نشانہ بنایا تاہم بلوچ سرمچار اس سے قبل ہی منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچ گئے تھے۔
جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج پر آزاد وطن کے حصول تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔