یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب کیچ شاپک میں کوہ بارگ پر قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر بلوچ سرمچاروں نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا اس حملے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرمچار نکلنے میں کامیاب ہوکر اپنے محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔
مرید بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی آرمی نے شاپک بارگ کوہ پر یہ کیمپ 2014 میں سی پیک روٹ کی سیکورٹی اور بلوچ نسل کشی کیلئے قائم کی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ ہم چائنا اور دنیا کو یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ بلوچستان میں بلوچ کی منشاء اور رضا کے بغیر کوئی بھی پروجیکٹ کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اسی طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے