دنیا فٹبال کے عظیم کھلاڑی میسی نے ساتویں مرتبہ بیلون ڈور اپنے نام کرلیا

258

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اس سال کا بیلون ڈی آر ایوراڈ لے اڑے، میسی کو کلب فٹبال اور نیشنل ٹیم میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے اس ایوارڈ سے نوازا گیا-

اسٹار فٹبالر نے ریکارڈ ساتویں بار یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے پولینڈ کے لوانڈوسکی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ارجنٹائن فٹبالر نے ریکارڈ ساتویں بار بیلون ڈی آر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

پیرس میں بیلون ڈی آر ایوارڈ کی 66 ویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیائے فٹبال کےمشہور ستاروں نے شرکت کی اس سال کا بیلون ڈی آر کا ایوراڈ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے نام رہا۔

ارجنٹینا کے کھلاڑی و دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی وہ واحد فٹبالر ہیں جس نے سات مرتبہ یے اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اس سے قبل برازیل کے پیلے چھ ایوارڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر تھے –

جبکہ خواتین فٹبال میں اسپین نیشنل ٹیم و بارسلونا کلب کے الکسیا پوٹیلاس نے بیلون ڈور 2021 اپنے نام کرلیا ہے اور اس طرح بارسلونا خواتین فٹبال دوسری بار بیلون ڈور لینے کے بعد پہلی ٹیم ہے جسے یہ اعزاز دو مرتبہ ملا ہے