خاران: چیف چوک پہ دھماکہ، تیرہ افراد زخمی

420

بلوچستان کے ضلع خاران میں بم دھماکہ میں تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ خاران کے معروف مقام چیف چوک کے پر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پہ نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا اور دھماکہ کی زد میں آکر تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں مزید تحقیقات کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4سے5کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکہ میں ایک گاڑی اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔