حب چوکی: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

364

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، دو مہینے کے دورانیہ میں متعدد افراد کو فورسز کیجانب جبری گمشدگیوں کے واقعات میں مزید شدت دیکھنے میں آرہا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مزید ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

مذکورہ نوجوان کو فورسز نے صنعتی شہر حب چوکی سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے جسکی شناخت عامر ولد محمد اکبر سکنہ آواران تیرتیج کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان کے عبداللہ عباس نے کرتے ہوئے کہا مذکورہ نوجوان کو 23 نومبر کو حب چوکی سے پی ایس او گیس اسٹیشن سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

عبداللہ عباس کے مطابق مذکورہ نوجوان تیرتیج آواران کا رہائش ہے جو فوجی آپریشنوں سے تنگ آکر آواران سے ہجرت کرکے اس وقت خاندان سمیت حب چوکی میں رہائش پزیر ہیں۔