حب: پاکستانی فورسز کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 2 افراد ہلاک

297

کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں جمعرات کے روز تیز رفتار پاکستان آرمی کے گاڑی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا-

تفصیلات کے مطابق بھوانی شاہ پمپ کے قریب سیکورٹی فورسز کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں حب کا رہائشی ایک بچہ اور نوجوان موقع پر ہلاک ہو گئے – دونوں کا تعلق لاشاری قبیلہ سے بتایا جاتا ہے –

عوامی حلقوں کے مطابق اس خستہ حال سڑک پر کئی لوگ موت کی منہ میں چلے گئے ہیں لیکن فورسز کی گاڑیاں یہاں لوگوں کی پروا کیے بغیر انتہائی تیز رفتاری سے چلتے ہیں –