حب: پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو طالب علم لاپتہ

639

کراچی سے منسلک بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے پاکستانی خفیہ اداروں نے دو نوجوان طالب علموں کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں –

علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں طالب علم حب ڈاکخانہ روڈ پر ایک دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دونوں کو اغواء کرلیا –

حب سے لاپتہ ہونے والے دونوں طالب علموں کی شناخت زبیر زہری ولد سراج احمد اور عدنان مینگل ولد خدا بخش کے ناموں سے ہوئی ہے جو کوئٹہ پولیٹکنک کالج کے طالب علم ہیں –

دونوں طالب علموں کو گذشتہ روز لاپتہ کیا گیا-

یاد رہے بلوچستان سے گذشتہ چند روز میں چھ طلباء کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ آج ہی کے روز نوشکی سے فورسز نے دو طالب علموں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور اسی طرح شاہرگ سے بھی دو افراد کو گھر پر چھاپے کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے۔