جبری طور پر لاپتہ دس سالہ کفایت اللہ کو بازیاب کیا جائے – لواحقین

281

خاران کے رہائشی رضا بلوچ نے آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ آکر اپنے کمسن بھانجے کے جبری گمشدگی کے قوائف تنظیم کے پاس جمع کیے۔

خاران کے رہائشی رضا بلوچ کے مطابق اسکے بھانجے کفایت ولد الطاف کو 3 سال قبل خاران سے پاکستانی خفیہ اداروں اور ایف سی کے اہلکاروں نے ہمارے لوگوں کے سامنے اغواء کرلیا تھا-

رضا بلوچ کے مطابق اسکے بھانجے کو جس وقت ایف سی اہلکاروں نے اغواء کیا اس وقت اسکی عمر محض آٹھ سال تھی تین سال گزرنے کے باوجود کفایت اللہ کو منظرے عام پر نہیں لایا گیا –

خاران کے رہائشی رضا بلوچ کے مطابق کمسن کفایت اللہ کو خاران کے کلی تنگ پولنگ اسٹیشن سے 2018 کے الیکشن کے دوران مخالف گروپ کے کہنے پر فورسز نے اغواء کرلیا تھا –

رضا بلوچ نے حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ اسکے کمسن بھتیجے کے باحفاظت بازیابی میں کردار ادا کریں۔