تین سال سے جبری طور پر لاپتہ بیٹے کو منظر عام پر لایا جائے – بی بی حاجرہ بلوچ

106

کوئٹہ کیچی بیگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے خاران کے رہائشی حبیب اللہ کی والدہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ آکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے حبیب اللہ کو لاپتہ ہوئے تین سال کا عرصہ مکمل ہونے والا ہیں اگر اس پر کوئی الزام ہے تو عدالتوں میں پیش کرکے بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا جائے –

خاران کے رہائشی بی بی حاجرہ کا کہنا تھا کہ اسکے بیٹے کو 3 جون 2019 کو فورسز اہلکر کوئٹہ کیچی بیگ سے اسکے رشتہ داروں کے گھر سے اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے میرے بیٹے حبیب اللہ کے بارے ہمیں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے –

حبیب اللہ بلوچ کے والدہ نے حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے لاپتہ بیٹے کی منظر عام پر لانے اور باحفاظت بازیابی میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے –