تمپ حملے کی تصدیق، دو اہلکار ہلاک ہوئے – آئی ایس پی آر

450
File Photo

گذشتہ روز ضلع کیچ علاقے تمپ کلاھو کے مقام پر پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر ہونے والے حملے کی تصدیق آئی ایس پی آر نے کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ‏سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرلی ہے۔

ترجمان بی ایل ایف کے مطابق حملہ کی زد میں آکر چوکی میں موجود پانچ اہلکار ہلاک ہوئے، حملے کی شدت سے گھبرا کر دیگر تین فوجی قریبی ندی سے بھاگ نکلے۔ اس کے بعد سرمچاروں نے چوکی میں گھس کر تمام ہتھیار قبضے میں لے لئے اور چوکی کو جلا دیا۔